لاہور( جنرل رپورٹر،خبر نگار ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے پنجاب یونیورسٹی کے صغریٰ بیگم سنٹر فار ایجوکیشن، پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ میں جینڈر اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام “ٹی بی کے خاتمے میں نوجوانوں کا کردار” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسٹوڈنٹس ایمبیسیڈر پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ طلبہ کو آگاہی مہم کے لیے باقاعدہ تربیت دی جائے گی تاکہ وہ انسدادِ ٹی بی مہم میں فعال کردار ادا کر سکیں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ طلبہ کسی بھی قومی مہم کا ہراول دستہ ہوتے ہیں اور بہتر پاکستان کی تشکیل کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔