لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس آفیسر محسن خالد نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بینائی کے پیدائشی مرض کے باوجود شاندار کامیابی حاصل کرنے پر محسن خالد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی عزم، محنت اور حوصلے کی روشن مثال ہے۔ آئی جی پنجاب نے محسن خالد کے والدین کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود اپنے بیٹے کی بہترین تعلیم و تربیت کو یقینی بنایا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ محسن خالد نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پورے صوبے کا نام روشن کیا ہے۔