• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں جاری، شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات،موبائل فونز، گاڑیوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹرسے) چوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں۔ شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، گاڑیوں سے محروم۔ چوہنگ میں محمد عابد علی سے 3 لاکھ 95 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں کامران حسین شاہ سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں ظہور احمد خان سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں ابرار احمد چوہدری سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ گلبرگ میں فائق محمود بٹ سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ جبکہ گجرپورہ سے اشفاق علی، اچھرہ سے ندیم احمد کی گاڑیاں چوری ہو گئیں، مزنگ سے اسلم جاوید، راوی روڈ سے عمران رضا اور نشتر کالونی سے وقاص علی کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے۔
لاہور سے مزید