اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایوینو یا ٹون ٹاورز کے مالکان کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے کے بعد سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جبری بے دخلی کے آپریشن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے روکنے سمیت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ اسی طرز پر نورپور شاہاں ، سیدپور اور ملپور میں رہائشیوں کے خلاف سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی ، غیر آئینی اور جبری بے دخلی کا نوٹس لیں اور ایک باختیار کمیٹی بشمول مقامی نمائندگی تشکیل دی دیں تاکہ اس ظلم و زیادتی کے ازالے کے علاؤہ کوئی قابلِ عمل طریقہ کار تیار کر کے ماڈل ویلج پر عملدرآمد کی راہ نکالی جاسکے, اور عشروں سے آباد رہائشیوں کو ناقابلِ برداشت صورتحال سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار تنویر حسین عباسی صدر نور پور شاہاں کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔