• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 لیٹر ناقص اور مضر صحت دودھ تلف، 1 لاکھ 19 ہزار روپے کے جرمانے

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیموں نے گرجا روڈ، کشمیر کالونی اور دھمیال تھانے کی حدود میں واقع 11ملک شاپس کی جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیکنگ کی۔ جس کے دوران 8ملک شاپس پر فروخت ہونے والا دودھ ناقص اور پانی ملا پایا گیا، جس پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 19 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان کے مطابق 2ملک شاپس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 100 لیٹر ناقص اور مضر صحت دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید