• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملنے والی معصوم بچے کی لاش ہسپتال منتقل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملنے والی معصوم بچے کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ،ذرائع کے مطابق ایک شہری نے ریسکیو حکام کو اطلاع دی کہ نجی سوسائٹی فیز 4 میں واقع  ایک ہوٹل کے عقب میں ایک کم سن بچے کی لاش موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا،ابتدائی معلومات کے مطابق بچے کی عمر تقریباً تین سے چار ماہ بتائی جا رہی ہے، تاہم بچے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
اسلام آباد سے مزید