راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھنہ کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اسلام آبادکے مطابق پولیس کی ٹیم جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران واردات کی نیت سے چھپے ہوئے مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور بروقت حفاظتی اقدامات کے باعث فائرنگ کی زد میں آنے سے محفوظ رہے۔