راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 26 اشتہاریوں سمیت 40 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا، تھانہ آبپارہ، تھانہ سمبل، تھانہ سنگجانی،تھانہ انڈسٹریل ایریا،تھانہ کھنہ،تھانہ کورال ،تھانہ سہالہ ،تھانہ ہمک ،تھانہ نیلور اورتھانہ سہالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو 697 گرام آئس، ایک کلو 260 گرام ہیروئن،245 گرام چرس ،60 بوتل شراب اور مختلف بور کے چھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔