• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: آج کل "ٹیوبلر احرام" (Tubular Ihram) چل رہا ہے، جس میں لنگی ایک گول(tube) نما کپڑے کی شکل میں ہوتی ہے، اس کے دونوں کنارے آپس میں ملے ہوتے ہیں، بظاہر یہ سلا ہوا محسوس ہوتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ عام سلے ہوئے کپڑوں کی طرح نہیں ہوتا، بلکہ اُسے اِسی ساخت میں تیار کیا جاتا ہے، کیا یہ احرام پہننا جائز ہے؟

جواب: مَردوں کے لیے احرام کی حالت میں ایسا سِلا ہوا کپڑا پہننا شرعاً ممنوع ہے جو بدن یا کسی عضو کی ہیئت پر سِلا ہوا یا بُنا ہوا ہو، جب کہ ٹیوبلر احرام نہ تو سلا ہوا ہے اور نہ بدن یا عضو کی ہیئت پر بُنا ہوا ہے، بلکہ اس کی بناوٹ ہی گول شکل میں ہے، لہٰذا احرام کے طور پر اس کا استعمال جائز ہے۔

(صحيح مسلم، کتاب الحج، باب ما يباح للمحرم بحج، أو عمرۃ، وما لا يباح، وبيان تحريم الطيب عليہ، ج:4، ص:2، ط:دار الطباعۃ العامرۃ - رد المحتارکتاب الحج، فصل: فی الاحرام، ج:2، ص:489، ط: سعید - امداد الفتاویٰ، باب الاحرام، ج:2، ص:195، ط:مکتبہ دار العلوم کراچی)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk

اقراء سے مزید