• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: سرکاری حج اسکيم کے ذریعے جانے والے حجاج کرام کو بینک کے لوگو والا سفری بیگ دیا جارہا ہے، اس کے لینے اور استعمال کرنے میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟

جواب: مذکورہ بیگ لینے اور استعمال کرنے کے بارے میں تفصیل یہ ہے:

1- اگر حج پیکیج کی رقم میں بیگ کی رقم بھی شامل ہو تو خواہ بیگ وزارتِ حج کی طرف سے دیا جارہا ہو یا بینک کی طرف سے، اس کا استعمال کرنا جائز ہوگا۔

2- اگر حاجیوں سے بیگ کی رقم نہیں لی گئی، بلکہ حکومت اپنی طرف سے بطورِ ہدیہ یہ بیگ حاجیوں کو فراہم کرے تو حاجیوں کے لیے یہ بیگ لینا جائز ہوگا ۔

3- اگر حاجیوں سے رقم نہیں لی گئی اور یہ بیگ بینک کی طرف سے حاجیوں کو دیا جارہا ہو تو اس کا لینا شرعاً جائز نہیں ہوگا۔ لہٰذا جس حاجی کو یہ سفری بیگ مل رہا ہو وہ متعلقہ ذمہ دار سے معلوم کرکے عمل کرے۔ (رد المحتار، کتاب البیوع، باب المتفرقات، ج :5، ص:235، ط: ایچ ایم سعید – الفتاویٰ الھندیۃ، کتاب الکراھيۃ، الباب الثانی عشر فی الھدایا والضیافات، ج: 5، ص:342، ط: دارالفکر)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk

اقراء سے مزید