• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدین سٹوڈنٹس فیڈریشن کا قائد اعظم یونیورسٹی کا 2 ارب روپے کے آڈٹ کا مطالبہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) قائدین سٹوڈنٹس فیڈریشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ ایڈمن آفس اور وائس چانسلر کو پیش کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے چارٹر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سنڈیکیٹ کمیٹی,ہراسگی کمیٹیوں اور جنرل آڈٹ کمیٹی میں طلبا کو شامل کیا جائے، دوہری پوسٹنگ پر پابندی لگائی جائے تاکہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔انتظامیہ اور طلبا کے مابین مؤثر رابطہ کاری کا نظام وضع کیا جائے، ایم فل اور پی ایچ ڈی فیلوشپ پروگرامز بحال کیے جائیں۔ریسرچ گرانٹس کا آڈٹ کرایا جائے،وزٹنگ فیکلٹی میں قائد اعظم یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو ترجیح دی جائے۔ غیر ملکی سپر وائزر کو تھیسز کی ایولیوشن فیس بروقت ادا کی جائے تاکہ تعلیمی ڈگریوں کو بروقت پراسیس کیا جاسکے۔ بس سروس کو سنٹرلائز کیا جائے۔ تین وقت کی بس سروس بحال کی جائے۔ فیڈریشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں طلبا و طالبات کے ہاسٹلز ایشو کو حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ فیڈریشن نے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کیے 2ارب روپے کے پبلک فنڈز کے تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید