راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایگری کلچر انجیئنرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سپروائزرکورشوت لیتے گرفتار کرلیاگیا،محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکر سپر وائزر ایگریکلچر انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ محمد اکرام کو شہری محمد ریاض سے بلڈوزر کے ذریعے زمین ہموار کروانے کے لئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔