• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں چور ، اشتہاریوں سمیت 14 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چور ، اشتہاریوں سمیت 14 ملزمان گرفتار کر لیا۔چرس،شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن،مسروقہ موٹرسائیکلز،ٹیمپرنگ سامان،نقدی و قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے ایک کلو600گرام چرس، 32لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ، پیرودھائی پولیس نے منشیات فروش کو حراست میں لے کر ایک کلو 600گرام چرس برآمد کی ، پولیس کے مطابق ملزم قبل ازیں راولپنڈی اور اٹک میں اقدام قتل ، منشیات اوراسلحہ ناجائزکے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے ، وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 12لیٹر شراب برآمد کی، مورگاہ پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے 20لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا ، کلر سیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے تین رکنی گینگ کوگرفتار کرکے 8 مسروقہ موٹر سائیکل اور ٹیمپرنگ کا سامان برآمد کرلیاگیا۔ پڑوسی کے گھر چوری کرنے والاملزم پکڑاگیا،بھاری مالیت کے زیورات برآمد کرلئے گئے ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین پڑوسی ہی چور نکلا، پولیس کے مطابق ملزم سے 10 تولہ سونا، 15 تولہ چاندی، موبائل فون اور رقم 17 ہزار روپے برآمدہوئے ۔ ادھرقتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید