• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران پنچائت 3ماہ کی بچی والد کے حوالے کرنے پر میاں بیوی میں جھگڑا، پولیس نے دونوں کو تھانے منتقل کر دیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری میں دوران پنچائت 3ماہ کی بچی والد کے حوالے کرنے پر میاں بیوی کے مابین جھگڑا ،چہلیک پولیس نے میاں بیوی کو تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا ۔ضلع کچہری میں کھاد فیکٹری کا رہائشی باسط رضا تین ماہ کی بچہ زہرہ محمدی کی حوالگی کیلئے ایڈووکیٹ محمد زبیر کے پاس لگنے والی پنچائت میں پیش ہوا ،پنچائت میں باسط رضا کی اہلیہ فروا بھی موجود تھی ،پنچائت میں ایڈووکیٹ زبیر نے بچی کو والد کے حوالے کردیا تو والدہ بچی دینے سے انکاری ہوگئی اسی بات پر میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہوگیا جو ایک دوسرے کو دھکے وغیرہ دیتے ہوئے شور شرابہ کرتے رہے ، پولیس نے دونوں فریقین کو قابو کرلیا اور چہلیک پولیس کے حوالے کردیا ۔
ملتان سے مزید