ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نےانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے لیے ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپس جاری کردیں بتایاگیا ہے کہ بارہویں جماعت کے امتحانات 20 مئی جبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گےڈیٹ شیٹ کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے پہلے پرچوں میں سائیکالوجی، ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسز شامل ہوں گے، 26 مئی سے 31 مئی تک امتحانات نہیں ہوں گے اور ان دنوں میں عید کی چھٹیاں ہوں گی ۔