• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی ، 4 سال بعد سالے نے بہنوئی کی جان لے لی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) قمبرانی روڈ چھ روز قبل گھر میں فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کا معمہ حل قاتل سالہ نکلا پسند کی شادی کرنے پر گھر بلاکر قتل کیا۔ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے گرفتار کر کے آلہ قتل قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق 2مئی کو قمبرانی روڈ کے علاقے شہباز چو ک کے قریب گھر میں فائرنگ سے نوجوان عارف ولد محمد عالم جاں بحق ہو گیا تھا ہزارہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا تھا ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا ااستعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگاکر ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم معشوق خان کو گرفتار کر لیاپولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ مقتول نے 2022میں میری چھوٹی بہن کو اغوا کیا تھا جس کا مقدمہ سریاب تھانے میں درج ہے بعد میں اس نےمیری بہن سے شادی کر لی تھی 2مئی کی رات عارف کوگھر بلایااور اسی رات اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ہم فرار ہو گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید