• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکا کو اقوام متحدہ کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا کو اقوام متحدہ کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟ ٹرمپ انتظامیہ پہلے عالمی ادارے کو کمزور کرتی رہی،ہرمز بحران نے عالمی تیل تجارت کو خطرے میں ڈالا، امریکا اب کارروائی یا دبائو کیلئے عالمی قانونی جواز حاصل کرنا چاہتا ہے،روس اور چین کی ویٹو طاقت رکاوٹ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ سے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد مانگنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ موجودہ بحران صرف امریکا یا ایران کا دوطرفہ مسئلہ نہیں رہا بلکہ عالمی معیشت، توانائی کی سپلائی اور بین الاقوامی بحری تجارت کا معاملہ بن چکا ہے۔ اگرچہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ گزشتہ ایک سال سے اقوام متحدہ کو غیر مؤثر قرار دیتی رہی اور کئی عالمی معاملات میں یکطرفہ پالیسی اختیار کرتی رہی، لیکن ہرمز بحران میں واشنگٹن کو احساس ہوا کہ کسی بھی ممکنہ کارروائی یا دباؤ کے لیے بین الاقوامی قانونی جواز ضروری ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید