کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے کراچی بار کونسل کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی، بد نظمی اور بعد ازاں انتخابات ملتوی کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء برادری کی جانب سے صوبائی حکومت اور بالخصوص مراد علی شاہ پر لگائے جانے والے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔