کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر کےقریب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 17 برس نوجوان جاں بحق ہوگیا ، ریسکیو رضا کاروں نے لاش نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچائی ، فوری شناخت نہیں ہو سکی ، علاوہ ازیں حب ڈیم میں نہاتے ہوئے 30 سالہ علی حیدر ڈوب گیا، ریسکیو رضا کاروں نے لاش نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔