کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث باہر ہونے والے بیٹر بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ ڈھاکا میں موجود چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی بابر اعظم کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ حاصل کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ جمعرات کو پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم کوبائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا ، ٹیم مینجمنٹ کو بتانےپر ایم آر آئی اسکین کیاگیا، جس کے بعد ان کو مزید کسی انجری سے بچانے کے لئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا، بابراعظم نے آرام کا مطالبہ نہیں کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔