کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہےکہ پہلا دن میرے خیال میں مایوس کن نہیں تھا، ہم تھوڑے بد قسمت رہے۔ کچھ مواقع پر اچھی بولنگ کی اور کچھ مواقع پر نہیں ہوئی، دوسرے روز ہم جلد وکٹیں لے کر اننگز ختم کریں گے۔ بابر اعظم کے نہ ہونے کا نقصان ضرور ہے۔ نعمان علی سے توقع نہیں تھی کہ وہ اتنی نو بالز کریں گے۔ یہ ایک اچھی پچ ہے، میں اسے بیٹنگ پچ نہیں کہوں گا۔