• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ سے اسلحہ ذخائر میں کمی، چینی ماہرین نے امریکی دفاع پر سوال اٹھا دیے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ سے اسلحہ ذخائر میں کمی، چینی ماہرین نے امریکی دفاع پر سوال اٹھا دیے۔ بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے استعمال کے باعث امریکا کی عسکری صلاحیت کمزور ہو رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے امریکا علاقائی طاقت ایران کے خلاف مشکل کا شکار ہے تو چین جیسے بڑے حریف کا مقابلہ کیسے کرپائے گا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق چین میں دفاعی اور سیاسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے استعمال کے باعث اس کی عسکری صلاحیت کمزور ہو رہی ہے، جس سے تائیوان کے دفاع کے حوالے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد امریکا نے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹیلتھ میزائلوں کا بڑا حصہ استعمال کر لیا ہے، جبکہ ٹوماہاک میزائلوں کی کھپت بھی سالانہ خریداری سے کئی گنا زیادہ ہو چکی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید