• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ امیگریشن چھاپے، 27 ہزار بچوں کے والدین گرفتار ہونے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ امیگریشن چھاپے،27ہزار بچوں کے والدین گرفتار ہونے کا انکشاف، امیگریشن کارروائیوں سے والدین اور بچے مختلف ممالک میں بچھڑ گئے،ہزاروں خاندان شدید متاثرہوئے ۔ کئی امریکی شہری بچے بھی والدین سے جدا،انسانی حقوق کارکنوں نے بحران کو نسلی صدمہ قرار دیدیا۔ گارڈین کی خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جنوری سے اگست 2025 کے دوران کم از کم 27 ہزار بچوں کے والدین کو گرفتار کیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان شدید بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔


دنیا بھر سے سے مزید