• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون نے نامعلوم اڑتی اشیا سے متعلق خفیہ فائلیں جاری کردیں

کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون نے نامعلوم اڑتی اشیا سے متعلق خفیہ فائلیں جاری کردیں، دستاویزات میں 1947سے 2025تک کے فوجی مشاہدات، تصاویر، ویڈیوز اور عینی شاہدین کے بیانات شامل، عراق، شام، افریقہ، یونان اور امارات میں امریکی فوجیوں کی پراسرار روشنیوں اور اڑتی اشیا کی رپورٹس بھی موجود ہیں، ناسا خلانوردوں کے خلا میں عجیب روشنیوں کے مشاہدات کا ذکر بھی کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام خود فیصلہ کریں یہ سب کیا ہے؟ سی این این کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر یو ایف اوز یعنی نامعلوم فضائی مظاہر سے متعلق خفیہ فائلوں کا پہلا بڑا ذخیرہ جاری کردیا ہے، جس میں 1947 سے 2025 تک کے فوجی مشاہدات، تصاویر، ویڈیوز اور عینی شاہدین کے بیانات شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید