• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والی خاتون آف لوڈ

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والی خاتون کو آف لوڈ کر دیا ۔حکام کے مطابق عمان جانے والی خاتون مسافر امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک دستاویزات سمیت پکڑی گئی ۔رشتہ دار ویزا پر سفر کرنے والی خاتون سے شادی سے متعلق دستاویزات طلب کی گئیں ،خاتون سء انٹرویو میں بڑے تضادات سامنے آئے۔خاتون نے محمد ریحان کے ساتھ قانونی شادی نہ ہونے کا اعتراف کیا جبکہ خاتون کی جانب سے پیش کیا گیا میرج سرٹیفکیٹ جعلی نکلا ۔خاتون نے عمان کا Relative Joining Visa حاصل کرنے کے لیے ایجنٹ کے ذریعے جعلی دستاویزات تیار کروائے ۔جعلی شادی سرٹیفکیٹ، عمان آئی ڈی اور دیگر مشتبہ دستاویزات تحویل میں لے لیے گئے ہیں ۔مسافر کے موبائل فون سمیت تمام ریکارڈ مزید جانچ کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید