• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی کیمپ میں خدمات کے اعتراف میں کوآرڈینیٹر اشفاق احمد ڈوگر کیلئے اعزازی شیلڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حاجی کیمپ میں خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب کے دوران کوآرڈینیٹر اشفاق احمد ڈوگر کو کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا،تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران اور سکاؤٹس نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت ایک عظیم فریضہ ہے اور اس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے،انہوں نے اشفاق احمد ڈوگر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن دیگر افراد کیلئے قابلِ تقلید ہے،تقریب کے اختتام پر دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں بھی شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
ملتان سے مزید