• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے سجاد سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 48ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے نامعلوم عورت سمیت دوملزمان  خاتون سے طلائی بالیاں اور نقدی لوٹ کر لے گئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بلال سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 91ہزار موبائل چاندی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے صدیق سے نامعلوم ملزمان 32ہزار لوٹ لیا تھانہ کوتوالی کے علاقے کاشف سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی موبائل چھین کر لے گیا تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے مبشر سے دو ڈاکو 11ہزار موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے بابر کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے مبشر کا بکرا شاہ رکن عالم کے علاقے وسیم کی نقدی 7لاکھ 75ہزار شریف کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے حمزہ ظفر کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے حسن سردار کی موٹرسائیکل بدھلہ سنت کے علاقے عبدالمجید کے چاول طارق محمود کا سامان منور شہزاد کا سولر سسٹم بوہڑ گیٹ کے علاقے اقبال کے دو سوریال کوتوالی کے علاقے حمزہ کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے شبیر کا کٹا صدر کے علاقے شبیر کا سامان کینٹ کے علاقے اسلم کا سامان چہلیک کے علاقے حاجراں کا طلائی زیور موبائل وغیرہ مظفر آباد کے علاقے عبدالغفور کی لوہے کی سیڑھی قطب پور کے علاقے بلال کا میٹر بجلی اور ممتاز آباد کے علاقے اسحاق کا موبائل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید