• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، عظمت چوہان

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما محمد عظمت چوہان نے کہا ہے کہ معرکہ حق بنیان المرصوص آپریشن نے پاکستان کے دفاع، قومی سلامتی اور عوامی اعتماد کو نئی مضبوطی فراہم کی، آپریشن کی کامیابی نے ثابت کیا کہ پاکستانی افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشلچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
ملتان سے مزید