• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ڈیجیٹل فصل نگرانی اور مشاورتی خدمات کے حوالے سے اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں تحقیقی اور ٹیکسٹائل شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے کپاس کلسٹر فارمنگ کے لیے ڈیجیٹل فصل نگرانی اور مشاورتی خدمات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحاجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں چولستان سے کرنل ایم افتخار کی قیادت میں ایک وفد نے شرکت کی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کپاس کی پیداوار میں فصل کے مختلف مراحل کے مطابق سفارشات کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا ریکارڈنگ نظام کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات اپٹماکے تعاون سے قائم کیے جانے والے کپاس کلسٹر فارمز کو مزید مضبوط بنائیں گےجب کہ محکمہ زراعت توسیع اور زرعی یونیورسٹی ملتان مشاورتی اور تکنیکی معاونت کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ملتان سے مزید