• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کوپ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا درست، دانشمندانہ فیصلہ، معین خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ درست اور دانشمندانہ ہے۔وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں ۔سرفرازحال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں۔کرکٹرز کی نفسیات سے واقف ہیں اس لئے ان کی موجودگی پاکستانی کرکٹ کو فائدہ پہنچائے گی۔ تجربہ وسیع ہے، کھلاڑیوں کی نفسیات کو سمجھتے ہیں نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ کی جانب لانا چاہئے،شان مسعود کو کپتان برقرار رکھ کر اچھا کام کیا گیا ،پی سی بی اپنی سلیکشن پالیسی میڈیا سے شیئر کرے تاکہ پتہ چل سکے کہ میرٹ کا قتل عام تو نہیں ہوا ہے۔ شان مسعود کرکٹ کو سمجھتے ہیں،لیڈرشپ کے گر بھی موجود ہیں،سابق ٹیسٹ آف اسپنر توصیف احمد نے کہا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلنے دیں انہیں کپتان کے بوجھ سے دو ر رکھا جائے۔وہ کراچی پریس کلب میں فرسٹ کلاس کرکٹر امیرالدین انصاری کے اعزاز میں اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ امیرالدین پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔معین خان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا موازنہ نامناسب ہے ہم بنگلہ دیش سے کافی میچ جیت چکے ہیں،زیادہ اوپنرز کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا درست نہیں۔