کراچی(اسٹاف رپورٹر)گل فیروزہ نے مسلسل دوسری سنچری 83گیندوں پر مکمل کی یہ پاکستان کی تیز ترین سنچری ہے۔پاکستان خواتین کر کٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بھی بآسانی 9وکٹ سے جیت کرسیر یز میں وائٹ واش مکمل کیا۔گل فیروزہ نے صدف شمس کے ساتھ لگاتار تیسرے میچ میں ڈیڑھ سو سے زائد کی اوپننگ شراکت قا ئم کی۔دونوں نے پہلی وکٹ پر 220رنز بنائے۔صدف 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔گل فیروزہ 106رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔انہوں نے 92گیندوں کا سامنا کیا۔پاکستان نے 223 رنز کا ہدف 32ویں اوور میں حاصل کرلیا۔قبل ازیں ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیمکراچی میں زمبا بوے ویمن نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 222 رنز اسکور کئے۔بی لووڈ بزا نے 73، کیلیس نے 51 اور سباندا نے 35 رنز اسکور کئے۔ تسمیہ رُباب نے تین، عائشہ ظفر اور عروب شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تیسرے میچ میں پاکستان نے اپنی کپتان ثنا فاطمہ کو آرام دیا۔ان کی جگہ کپتانی منیبہ علی نے کی۔