• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کپتان اظہرعلی اسکاٹ لینڈ کرکٹ سے منسلک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ ذمے داریاں نبھائیں گے، انہیں دورہ نیپال کیلئے ذمے داری سو نپ دی گئی ہے۔ان کی تقرری کا کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آئی سی سی کی سی ڈبلیو سی ایل ٹو ہےجس میں ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔