کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمبابوے کے دو کرکٹرز کا لاہور قلندرز کے ساتھ ٹریننگ پروگرام ختم ہو گیا۔ کرکٹرز کلائیو میڈنڈے اور تاشنگا موسیکیوا نے لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے پروگرام کے تحت لاہور قلندرز کے ساتھ وقت گزارا اور پی ایس ایل کے دوران لاہور قلندرز کے ڈریسنگ روم کا حصہ رہے زمبابوین کرکٹرز لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہونے کے باعث ڈریسنگ روم کا حصہ رہے اور انہیں ٹریننگ کا موقع بھی ملا۔