کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی بیٹر امام الحق نے ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے دن میں پہلے گھنٹے کے کھیل کو اہم قرار دے دیا۔ میرپور ڈھا کا میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا کہ بیٹرز اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہم مقابلے میں مکمل طور پر واپس آجائیں گے۔ دونوں نئے کھلاڑی اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل باصلاحیت ہیں۔