کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات میں ذیشان نقوی صدر اور راجہ محمد گوہر اقبال سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے، پی ایس بی نوٹیفکیشن کے مطابق انور سلیم کاسی سینئر نائب صدر، آغا وسیم احمد، نسیم خالدی، انعام اللہ اعوان نائب صدور، مصور خان فنانس سیکریٹری اور محمد واصف نثار جوائنٹ سیکریٹری منتخب قرار پائے۔ انتخابات چار سالہ مدت 2026 سے 2030 کیلئے منعقد ہوئے۔ انتخابات پاکستان اسپورٹس بورڈ آئین 2022 اور اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز کے تحت کرائے گئے۔