• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، والد کی جانب سے قبر شائی کی درخواست، پولیس حکام و پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پر والد کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست پر پولیس حکام و پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق عیسیٰ نگری میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اندراج سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔مرنے والے نوجوان حماد کے والد محمد خلیق نے بیٹے کی قبر کشائی کے لئے درخواست دائر کردی ۔عدالت نے درخواست پر پولیس حکام اور پراسیکیوٹرکو نوٹس جاری کردیئے ۔عدالت نے فریقین سے 11 مئی کو جواب طلب کرلیا۔متوفی نوجوان کے والد نے دائر درخوست میں کہا ہے کہ میرا بیٹا حماد میرے ساتھ لائٹ ہاؤس پر پرفیومز کا کام کرتا تھا۔درخواست گزار کے وکیل خرم عباس ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حماد عیسیٰ نگری میں کھڑا اپنے دوست کا انتظار کررہا تھا، اتنے میں ایک کار میں سوار ڈکیت آئے اور حماد کو لوٹنے کی کوشش کی، حماد نے مزاحمت کی تو انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اتنے میں حماد کا دوست شہریار اپنی کار میں وہاں پہنچ گیا،شہریار نے دیکھنے کے بعد اپنی لائسنس یافتہ پستول سے ملزمان پر فائرنگ کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید