کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ ناظم آباد میں ایک شخص مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے سے جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایس خلیل آباد بلال مسجد کے قریب گھر میں زہریلی چیز پینے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25سالہ نیاز ولد اعجاز کے نام سے کی گئی ۔