• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم پورہ فلائی اوور پر تعمیراتی کام کے باعث متبادل راستوں کا پلان جاری

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس نے عظیم پورہ فلائی اوور پر تعمیراتی کام کے باعث متبادل راستوں کا پلان جاری کر دیا۔ پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عظیم پورہ انٹرچینج پر فلائی اوور کی تعمیر کے باعث ٹریفک کے لیے ڈائیورشن پلان نافذ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سنگر چورنگی اور کورنگی سے شارع فیصل کی طرف آنے والی ٹریفک کو شارع بھٹو انٹرچینج سے اوپر بھیج کر ڈیفنس کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید