• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا طویل فاصلے والے 2 میزائل کا تجربہ

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے طویل فاصلے والے اگنی-5 ایم کے 2 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اگنی سیریز کا جدید ترین اسٹریٹجک بیلسٹک میزائلہے جو ملٹیپل انڈیپنڈنٹلی ٹارگٹیبل ری انٹری وہیکل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس میزائل میں ایک ہی وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اسے خلیج بنگال میں اڑیسہ کے عبدالکلام انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج چندیپور سے فائر کیا گیا۔ یہ تجربہ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے زیر نگرانی کیا گیا، اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق میزائل نے اپنے ٹارگٹ کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس میزائل میں ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید