لاہور(کرائم رپورٹر)آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہر بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات، ریلیوں اور عوامی اجتماعات کے حوالے سے لاہور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کی شجاعت کو سلام پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے لاہور پولیس افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔