ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران اتحاد گروپ ملتان سٹی ملک طاہر ڈوگر گروپ کے اعزاز میں انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چوہدری الیاس۔جنرل سیکرٹری سلیم کمبوہ اور انجمن تاجران چوک قدافی کے صدر رانا خورشید ، جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا اس موقع پر امیدوار صدر رانا اصغر اور ملک طاہر ڈوگر نے کہا ہم صرف تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے میدان میں نکلے ہیں اور آپکے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہوں گے اور ہم صدر چوہدری الیاس اور رانا خورشید نے کہا ہم طاہر ڈوگر گروپ اور امیدوار صدر رانا اصغر اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ملک صمد ڈوگر کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔