• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدیہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی یوم تھیلیسیمیا پر تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر ہدیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملتان گھنٹہ گھر کو سرخ روشنیوں سے روشن کیا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تھیلیسیمیا فائٹرز سے اظہارِ یکجہتی کیا اور امید، محبت اور انسانیت کا خوبصورت پیغام دیا،تقریب میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے خصوصی شرکت کی اور تھیلیسیمیا فائٹرز سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے بچوں سے گفتگو کی، ان کے حوصلے اور ہمت کو سراہا اور کہا کہ یہ بچے معاشرے کے لیے امید، عزم اور بہادری کی علامت ہیں۔
ملتان سے مزید