• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر تار چوری، متعدد علاقوں کا پانی بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن کے مسائل میں کمی نہ آسکی خمیازہ شہری بگھتنے پر مجبور ہیں، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پھٹنے والی تین لائنوں سے ابھی پانی کی سپلائی بحال ہوئی تھی کہ نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی کے الیکٹرک کی مرکزی کیبل چوری کر لی گئی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی ٹیموں نے کیبل فالٹ اور چوری شدہ کیبل کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیاہے،کیبل فالٹ کا واقعہ اتوار کو صبح 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا ،بجلی کی معطلی کے باعث صدر، کلفٹن، چنیسر ٹاؤن، سرجانی اور نیو کراچی میں پانی کی فراہمی بند ہو گئی، دریں اثنا شہریوں کا کہنا ہے کہ تنصیبات کی حفاظت کے لئے واٹر کارپوریشن کے پاس بڑی تعداد میں گارڈز موجود ہیں اس کے باوجود تار چوری ہونا سمجھ سے بالا تر ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید