• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصبہ کالونی، درندہ صفت بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قصبہ کالونی درندہ صفت بھائی نے گھر والوں سے ملنے کے لئے آئی شادی شدہ بہن کو مبینہ طور پر کرنٹ لگاکر قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون قصبہ کالونی میں واقع گھرسے35سالہ حاویہ دختر بخت زمین کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا تھا، لاش قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتولہ شادی شدہ اور گھر والوں سے ملنے کے لئےاپنے میکے آئی ہوئی تھی، مقتولہ کو اس کے حقیقی بھائی بیزوارنے قتل کیا، ملزم نشے کا عادی ہے اور بہن کو قتل کرنے کےبعد موقع پرسے فرارہو گیا، شبہ ہے کہ خاتون کوگلا گھونٹ کریاپھر کرنٹ لگا کرقتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ کا تعین ہوسکے گا ،پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید