• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمنز ٹیم کی ون ڈے چیمپئن شپ ٹیبل پر دوسری پوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے زمبابوے ویمنز کو تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں9 وکٹ سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیتی اور ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ون ڈے سیریز میں ایک جوڑی کے ذریعہ سب سے زیادہ بننے والے 571 رنز (گل فیروزہ اور صدف شمس) نے اسکور کئے۔ صدف شمس لگاتار پانچ مرتبہ پچاس سے زیادہ اسکور بنانے والی پاکستان کی پہلی بیٹر بن گئیں۔ اوپنرز صدف شمس اور گل فیروزہ نے لگاتار تین مرتبہ 150 رنز سے زیادہ کی شراکت قائم کی۔ گل فیروزہ نے 83 گیندوں پر پاکستان ویمن کی جانب سے تیز ترین سنچری بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔گل فیروزہ خواتین کے ون ڈے میں لگاتار 2 سنچریاں بنانے والی دوسری پاکستان کی بیٹر بن گئیں۔

اسپورٹس سے مزید