کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیرا ہاکی ٹیم رواں سال اگست میں بیلجیم اور ہالینڈ میں ہونے والے پیرا ہاکی عالمی کپ میں حصہ لے گی،اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی کے مطابق ٹیم کا تربیتی کیمپ پی ایس بی اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ ٹرائیلز منگل کو ہوں گے، 10 رکنی مخلوط ٹیم میں 6 بوائز اور 4 گرلز کھلاڑی شامل ہوں گی ۔