ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی خردبرد کیس میں مزید 50 لاکھ روپے برآمد، مجموعی ریکوری 85 لاکھ روپے تک پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابقفوڈ ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر خردبرد کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پاکپتن میں درج مقدمہ نمبر FIR No. 09/26 مورخہ 18-04-2026 بجرم دفعہ 409 تعزیراتِ پاکستان میں ملوث ملزم ذیشان افضل (فوڈ گرین انسپکٹر) کو 5 مئی 2026کو گرفتار کیا گیا تھا،دوران جسمانی ریمانڈ مورخہ 10 مئی 2026 ملزم سے مزید 50 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں،اس سے قبل اسی مقدمہ میں 35 لاکھ روپے کی ریکوری ہو چکی تھی،یوں مجموعی طور پر اب تک 85 لاکھ روپے (8.5 ملین روپے) قومی خزانے میں واپس جمع کروائے جا چکے ہیں جب کہمزید ریکوری اور تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔