ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ’’پائیدار زراعت کے موضوع پر‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں بی سی آئی پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر شفیق احمد نے بطور مہمانخصوصی شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی میں سسٹین ایبلٹی اور ماحول دوست زرعی نظام کے فروغ کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی اور اس امر پر زور دیا کہ جدید زرعی تحقیق کو عالمی تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی پائیدار زراعت، جدید تحقیق اور انڈسٹری روابط کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، اس موقع پر انہوں نے میکانیکل کاٹن پکنگ اور ہائی ڈینسٹی کاٹن پلانٹیشن کو مستقبل کی اہم ضرورت قرار دیا اور یونیورسٹی کی تحقیقی و عملی کاوشوں کو سراہا۔