ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان باربر،ہیر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری ضیاءالحق، صدر مختیار احمد شیخ اور آل پاکستان سلیمانی ہیئرڈریسرز فیڈریشن نےوزیراعظم، وزیر قانون اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہرات 8 بجے لاک ڈائون سے استثنیٰ دیا جائے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے گاہک عام طور پر دفاتر، دکانوں اور کاروبار سے فارغ ہو کر شام 8 بجے کے بعد ہی سیلون کا رخ کرتے ہیں لیکن ہمارا ٹائم عام دوکانداروں جیسا کر دیا گیا ہے،گاہک آتا ہے اور ہم شٹر ڈائون کر رہے ہوتے ہیں، فیڈریشن نے حکومت کے سامنے تین نکاتی مطالبہ رکھا ہے کہ ہیئرڈریسرز ، بیوٹی سیلون اور جینٹس پارلرز کو لاک ڈائون سے مکمل استثنیٰ دیا جائے۔