• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق بنیان المرصوص کی سالگرہ پر ن لیگ سٹی خواتین ونگ کے زیراہتمام ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی خواتین ونگ ملتان کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور معرکہ حق بنیان المرصوص کی سالگرہ پر ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت سٹی صدر خواتین ونگ ملتان ثروت خان نے کی جب کہ جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان، انفارمیشن سیکرٹری افشین سمیت خواتین کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ریلی کے شرکانے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے اور قومی یک جہتی کے پیغامات درج تھے،خواتین کارکنان “پاک فوج زندہ باد”، “پاکستان پائندہ باد”، “میاں نواز شریف زندہ باد”، “وزیراعظم میاں شہباز شریف زندہ باد” اور “وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز زندہ باد” کے نعرے لگاتی رہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر ثروت خان نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کی ضامن ہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
ملتان سے مزید